Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کے نام پر دھوکہ، ایک گرفتار

شادی کے نام پر دھوکہ، ایک گرفتار

حیدرآباد۔/6جون، ( سیاست نیوز) شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک دھوکہ باز شخص کو گرفتار کرتے ہوئے راچہ کنڈہ پولیس نے میٹرامونی فراڈ کے ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ شادیوں کے رشتے تلاش کرنے کی ویب سائیٹ کے ذریعہ دھوکہ دینے کے واقعات میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ راچہ کنڈہ پولیس نے دہلی کے فتح گنج پولیس حدود کے ساکن رشید خاں عرف عمران خان کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 28سال بتائی گئی ہے۔ رشید خان اس ریاکٹ کا محض ایک چہرہ ثابت ہوا جبکہ اصل سرغنہ نائیجریائی باشندہ ہے تاہم پولیس نے اس اصل سرغنہ کے علاوہ اس معاملہ سے جڑے ہوئے یہ فرد کی شناخت کرلی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ رشید خاں نے ملکاجگیری علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویر ملازمہ کے پیغام کو شادی کی ویب سائیٹ پر دیکھا اور اس میں دلچسپی ظاہر کی۔ دراصل یہ سب کام نائیجیریائی باشندہ ہی انجام دیتا ہے اور ہر وقت بینک کھاتے میں جمع کی جانے والی رقم کا 10فیصد رشید خان کو ادا ہوجاتا تھا۔ اس سافٹ ویر ملازمہ کو ڈاکٹر سنت بھارت کے نام سے پیغام وصول ہوا جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا اور اس نے لندن سے حیدراباد اپنے رشتہ داروں کے ساتھ آنے کیلئے ویزا کی رقم جمع کرنے کی خواہش کی جس پر اس خاتون نے ڈاکٹر کے بتائے ہوئے بینک کھاتہ میں رقم جمع کروائی اور کہا کہ وہ لندن سے ایک ملین پاؤنڈ روانہ کررہا ہے اور وہ اسے حاصل کرلے۔ اس طرح ایک اور کھاتہ میں رقم حاصل کرنے کیلئے خاتون سے 14 لاکھ روپئے جمع کروائے گئے اور خاتون کو دھوکہ دیا گیا۔ راچہ کنڈہ پولیس نے دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا اور اصل سرغنہ کی تلاش میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT