Thursday , June 29 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کے نام پر لڑکی کا استحصال کرنے والا شخص گرفتار

شادی کے نام پر لڑکی کا استحصال کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد /16 نومبر ( سیاست نیوز ) حبیب نگر پولیس نے شادی کے نام پر لڑکی کا جنسی استحصال کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل انسپکٹر حبیب نگر مسٹر سمن کمار نے بتایا کہ ایک خاتون کی شکایت پر پولیس نے 34 سالہ وجئے راجو کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمی نامی خاتون نے گذشتہ روز ٹینک بنڈ میں خودکشی کی کوشش کی تھی جس کو لیک پولیس نے حراست میں لیکر بھروسہ ٹیم کے حوالے کردیا ۔ بھروسہ کی کونسلنگ کے بعد اس خاتون نے حبیب نگر پولیس میں شکایت کی تھی ۔ وجئے راجو شادی شدہ ہونے کے باوجود اس لڑکی کو بتایا تھا کہ وہ غیر شادی شدہ ہے ۔ لیکن حقیقت میں راجو شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ ہے ۔ گذشتہ دیڑھ سال سے راجو اس لڑکی کا شادی کے نام پر جنسی استحصال کر رہا تھا ۔ جب لڑکی کو اس بات کا علم ہوا اس نے راجو سے دریافت کیا تو راجو نے شادی سے انکار کرتے ہوئے اس لڑکی کو رسواء کیا تھا ۔ حبیب نگر پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے راجو کو گرفتار کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT