Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کے نام پر ہراسانی پر ایک شخص گرفتار

شادی کے نام پر ہراسانی پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) شادی کے نام پر جنسی استحصال کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ رین بازار پولیس کے مطابق اس لڑکے کا طبی معائنہ کیا جائے گا جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کا جنسی استحصال کیا تھا۔ رین بازار پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنی ماں کے ہمراہ مسئلہ کو رجوع کیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ شیخ اسلم جو چھاؤنی ناد علی بیگ کا ساکن ہے، اس نے گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے کام کرنے والی ایک خاتون کی لڑکی سے 6 ماہ قبل دوستی کی تھی اور شادی کا جھانسہ دے کر اس لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔ پولیس رین بازار نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT