Friday , October 20 2017
Home / شادی / شادی

شادی

سرپور ٹاون /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید سردار علی سابقہ ملازم سرسلک فیاکٹری ساکن کاغذنگر کے فرزند سید سفراز علی کا نکاح علی محمد وظیفہ یاب سب انسپکٹر آف پولیس کی دختر شبانہ بیگم کے ساتھ 8 جنوری بعد نماز عصر مسجد معراج کاغذنگر میں خطبہ نکاح قاضی جناب آصف علی خان نے پڑھایا اور 9 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء سنتوش فنکشن ہال کاغدنگر میں ولیمہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس شادی و ولیمہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں نائب صدر اوقاف ضلع عادل آباد محمد مقبول حسین ڈسٹرکٹ سکریٹری کانگریس عادل آباد محمد عبدالشکیل کاغدنگر مسلم میناریٹی صدر محمد عبدالوہاب سینئیر صحافی نور خان ، منصف ٹی وی نامہ نگار محمد مفخم احمد ، ڈاکٹر مدار خان وظیفہ یاب فارسٹ سیکشن آفیسر خورشید احمد ، وظیفہ یاب آر ٹی سی محکمہ محمد راشید ڈاکٹر فیروز خان ہائی کورٹ ایڈوکیٹ سنوبر اللہ خان ، سابقہ سرپنچ محمد خورشید علی پٹہ دار ، مختہ دار ، محمد عامل حسین ہزاری ، وظیفہ یات محکمہ فارسٹ کاسیب احمد خان تلگودیشم پارٹی صدر صادق الدین ہاشمی ،این آر آئی محمد صلاح الدین کے علاوہ دوست و احباب کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد عبدالشکیل اور نامہ نگار سیاست محمد عبدالجمیل کے نوشہ بھانجہ ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر محمد عبدالکفیل ، محمد عبدالقیل اور جمال احمد نے صحافیوں کا استقبال کیا ۔

TOPPOPULARRECENT