Wednesday , August 23 2017
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید افتخار علی کے فرزند سید مدثر علی ( ایم بی اے ملازم ڈی فرانس بینک ریاض ) کی شادی دختر جناب سراج الدین سلیم کے ساتھ 28 جولائی کو بعد نماز عشاء عابڈس فنکشن ہال میں انجام پائی ۔ تقریب میں دوست احباب رشتہ داروں اور شاعروں ممتاز شخصیتوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مہمانوں کا استقبال مسرس بختیار علی ، اقتدار علی ، سلیم جعفر ، عرفان اور رضوان نے کیا ۔۔

٭٭    جناب محمد عبدالرافع صدیقی موظف اکاونٹس آفیسر محکمہ ٹریژری حیدرآباد کے فرزند مسٹر محمد عبداللہ صدیقی بی ٹیک (سیول ) ، کی شادی حافظ محمد عبدالقادر زاہد کی دختر کے ساتھ 27 جولائی کو بعد مغرب مسجد اہلحدیث فتح دروازہ سادگی کے ساتھ انجام پائی ۔ محفل عقد میں رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرز محمد عبدالواسع صدیقی ، محمد عبدالمعز صدیقی ، محمد عبدالمقتدر صدیقی ، محمد عبدالسلام صدیقی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT