Monday , August 21 2017
Home / شادی / شادی

شادی

جگتیال /14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شیخ رسول موظف پوسٹل ڈپارٹمنٹ ساکن رحمت پورہ جگتیال کے چھوٹے فرزند محمد عبدالزبیر دوبئی کی شادی 10 اپریل بروز اتوار بمقام شالیمار فنکشن ہال کریم نگر مسجد عالبمجید خان تاجر کریم نگر کی دختر کے ساتھ انجام پائی ۔ قضائت کے فرائض قاضی محمد افتخار نے انجام دئے ۔ تقریب ولیمہ پرنس گارڈن رحمت پورہ جگتیال میں اہتمام کیا گیا ۔ جس میں دوست احباب رشتہ داروں کے علاوہ سماجی و سیاسی قائدین رکن اسمبلی جگتیال مسٹر ٹی جیون ریڈی ٹی آر ایس حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار سابقہ بلدیہ چیرمین گری ناگہ بھوشنم نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نوشہ کے بڑے بھائی حافظ محمد عبدالحمید عابد نامہ نگار روزنامہ سیاراہ اور کلیم نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر لیاقت علی محسن ٹی آر ایس قائد عبدالقادر مجاہد کونسلر عبدالباری اور دیگر ڈاکٹر موہن ریڈی موظف ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گروا ریڈی ، ڈاکٹر بی راما کرشنا نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT