Saturday , September 23 2017
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا سید شاہ نظام الدین حسین ہارونی سجادہ نشین و متولی حضرت دولہے پاشاہ قبلہؒ آغا پورہ کی دختر کی شادی جناب شیخ احمد اسدی کے فرزند مسٹر شیخ اسحاق کے ساتھ 24 اپریل کو بعد نماز عشاء کنگس پیالیس فنکشن ہال گڈی ملکاپور میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین حضرت شاہ خاموشؒ نے پڑھا اور دعا کی ۔ محفل عقد میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی ، وزیر داخلہ مسٹر نرسمہا ریڈی ، مولانا سید شاہ قبول پاشاہ شطاری ، مولانا قاسم میاں قبلہ ابوالعلائی ، مولانا پیرزادہ شبیر نقشبندی ، فاروق حسین ایم ایل سی ، سید شاہ مظہر حسینی صابری ، مولانا محمد نور اللہ چشتی ، مولانا اقبال علی صوفی ، مولانا زبیر نواب ، مولانا عادل نواب ، مولانا شمیم پاشاہ کے بشمول سجادہ گان علمائے کرام مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جناب ذیشان پاشاہ ، عرفان پاشاہ ، فوزان پاشاہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT