Sunday , August 20 2017
Home / شادی / شادی

شادی

کاغذ نگر۔/4جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے متوطن جناب محمد شفیع الدین کنٹراکٹر کے فرزند محمد سہیل الدین سابق صدر ایس آئی او یونٹ کاغذ نگر کا عقد محمد عبدالجبار صاحب مرحوم کی دختر رضوانہ اختر ( رکن جی آئی او ) کے ساتھ یکم جون بعد نماز مغرب مسجد عامرہ میں انجام پایا۔ خطبہ نکاح مولانا شاہ حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڑیسہ نے پڑھا اور عقد کی کارروائی قاضی آصف علی خان نے چلائی۔2جون کو بعد نماز عشاء سنتوش فنکشن ہال کاغذ نگر میں ولیمہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں کنٹراکٹر محمد عقیل الدین، ضلع نائب صدر اوقاف محمد مقبول حسین، صابر کاغذ نگری، وظیفہ یاب سب انسپکٹر پولیس حبیب الدین، ہیڈ ماسٹر مظہر الدین، آئیٹا ٹیچرس یونین مشرقی عادل آباد صدر نذیر احمد، آئیٹا قانونی مشیر معراج احمد خان، رحمت اللہ شریف سابق امیر مقامی ریاست آسام، جناب داؤد احمد صوفی، سونپیٹ اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین کنٹراکٹر نظام الحق، عطاء الرحمن، سید حمایت علی، خواجہ نظام الدین، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کاغذ نگر محمد بشیر الدین، مسلم ایمپلائز یونین صدر احمد اللہ خان کے علاوہ دوست و رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ نوشہ کے بھائی محمد عقیل الدین، محمد خلیل الدین، محمد سبیل الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT