Monday , May 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر آر ٹی سی ڈپو کی پارکنگ میں آتشزدگی

شاد نگر آر ٹی سی ڈپو کی پارکنگ میں آتشزدگی

شاد نگر ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شاد نگر آر ٹی سی ڈپو میں واقع دو ٹو وہیلر پارکنگ میں آگ لگنے کی وجہ سے پارکنگ میں موجود قریب 4 سو ٹو وہیلر گاڑیاں نذر آتش ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاد نگر آر ٹی سی بس ڈپو میں واقع ٹو وہیلر لکشمی نرسمہا پارکنگ اور بھوانی ٹو وہیلر پارکنگ سے متصل ایک برقی ٹرانسفارمر موجود ہے ۔ برقی ٹرانسفارمر کو محکمہ برقی کی جانب سے ٹرانسفارمر کے ایک راڈ کو ویلڈنگ کا کام جاری تھا ۔ ویلڈنگ سے نکلنے والی چنگاری پارکنگ کے لکڑی کی تڈی کے اوپر گر پڑی جس کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ آگ لگنے کے ساتھ ہی پارکنگ میں موجود ٹو وہیلر گاڑیاں ایک کے بعد ایک جلنا شروع ہوگئی ۔ آگ لگنے کے واقعہ کو دیکھ کر پارکنگ میں موجود افراد نے فوری فائر کے عہدیداروں کو اطلاع دی ۔ فائر انجن شاد نگر بس ڈپو پہونچنے تک آگ شدت اختیار کرلی تھی جس کی وجہ سے پارکنگ میں موجود قریب 4 سو گاڑیاں جل کر خاک ہوگئی ۔ فائر انجن عملہ نے آگ پر قابو پانے کی ہر ممکنہ کوشش کی ۔ آگ پر قابو پانے کے دوران فائر انجن میں پانی ختم ہوگیا ۔ اے سی پی شاد نگر سرینواس ، رورل سی آئی شاد نگر مدھو سدن اور مقامی پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے خانگی ٹینکرس طلب کیا ۔ خانگی پانی کے ٹینکروں اور فائر انجن کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ۔ شاد نگر آر ٹی سی ڈپو کے ٹو وہیلر پارکنگ میں آگ لگنے کی اطلاع پاکر مقامی عوام کا اژدھام جمع ہوگیا ۔ عوام کو قابو میں کرنے اور آگ کو قابو کرنے کے لیے مقامی پولیس اور فائر عملہ کو کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ اے سی پی شاد نگر سرینواس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقع کی مکمل تحقیقات کرنے کا تیقن دیا ۔ آخر کار آگ پر قابو پالیا گیا ۔ محکمہ برقی کے کنٹراکٹر شیوا کی نگرانی میں برقی ٹرانسفارمر کی مرمت ویلڈنگ کرنے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ آگ لگ کر گاڑیاں مکمل جل کر خاکستر ہوگئے ہیں ۔ پارکنگ میں ٹو وہیلر گاڑیاں رکھنے والے افراد اس بات کو لے کر فکر مند ہیں کہ گاڑیوں کے نقصان کی پابجائی آخر کون کرے گا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT