Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

شاد نگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

برقی کھمبے اور درخت گر پڑے ، آم کے باغات کو نقصان

شاد نگر ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مستقر شاد نگر اور اس کے اطراف و اکناف میں کل شام تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہوئی تیز اور ہلکی بارش کی وجہ سے ایک طرف عوام نے راحت کی سانس لی ۔ دوسری طرف تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے شاد نگر ٹاون میں موجود آئرن ٹین اور سمنٹ کے شیڈوں کے مکانات کو شدید نقصان ہوا ۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے مکانات کے چھت تیز ہوا کی زد میں آگئے ۔ اس کے علاوہ مستقر شاد نگر کے مختلف مقامات کے پاس موجود قدیم درخت بھی گر پڑے اور برقی کھمبے بھی کئی ایک مقامات پر گر پڑنے کی وجہ سے پورے علاقہ میں برقی کی سربراہی بھی کئی گھنٹوں تک مسدود رہی اور رات بھر وقفہ وقفہ سے برقی کٹوتی ہوتی رہی تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے جامع مسجد غیث سالم باد عام فرخ نگر کے سامنے کا درخت کا اوپری حصہ تین ٹو وہیلر گاڑیوں پر گر پڑا ۔ اس کے علاوہ مسجد عبداللہ فرخ نگر میں واقع آئرن شیڈ کو بھی شدید نقصان ہوا ۔ تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے شاد نگر اور اس کے اطراف و اکناف میں واقع آم کے باغات کو بھی شدید نقصان ہونے کی وجہ سے آم کے باغات کے مالکین اور باغات کے گتہ دار کافی پریشان ہیں جاریہ سال ناکافی بارش کی وجہ سے آم کے باغات کے مالکین اور گتہ دار پہلے سے ہی پریشان تھے ۔ وقفہ وقفہ سے تیز ہواؤں کی وجہ سے آم کی موجودہ فصل کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جب کہ پہلے سے ہی آم کی فصل میں جاریہ سال کافی کمی ہونے کی وجہ سے آم کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT