Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

شاد نگر میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

شاد نگر۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر کے کتور پولیس اسٹیشن حدود واقع نندی گاؤں کے قریب لاری اور ایک ٹووہیلر کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں ٹو وہیلر گاڑی پر سوار کرشنا مورتی 38سال موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا، لاری اور ٹووہیلر کے درمیان پیش آئے حادثہ میں لاری کا اگلا ٹائر ٹووہیلر سوار کرشنا مورتی کے اوپر چڑھ گیا۔ اطلاع پاکر کتور پولیس موقع واردات پر پہونچ کر مہلوک کرشنا مورتی کو سرکاری ہاسپٹل شاد نگر منتقل کردیا۔ کتور پولیس کیس درج  رجسٹرکرکے مصروف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

شاد نگر میں ہریتا ہرم
پروگرام کا آغاز
شاد نگر۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیر کالج شاد نگر کے طلباء اور اساتذہ کی جانب سے نکالی گئی ہریتا ہرم پروگرام کی ریالی کا رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کا ہریتا ہارم پروگرام ایک بہترین پروگرام ہے انہوں نے عوام بالخصوص طلبہ کو پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔ اس موقع پر پرنسپل نسیمہ فاطمہ ٹی جی سرینواس، وجئے بھاسکر گپتا، منجولہ، شیواشنکر، ناگا لکشمی، پروتالو، ملیش کے علاوہ کے نریندر، وینکٹ رام ریڈی، لکشمی کانتا ریڈی، نٹراج ، دامودھر اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT