Thursday , July 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں ضمنی بلدی انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری

شاد نگر میں ضمنی بلدی انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری

شاد نگر۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر بلدیہ کے وارڈ نمبر 10 کونسلر کے ضمنی انتخاب کیلئے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 فروری مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وارڈ نمبر 10 کونسلر شریمتی برہما رمبا سال 2014ء کے انتخابات میں کانگریس پارٹی ٹکٹ پر جیت حاصل کی تھی۔ کونسلر برہما رمبا نے ماہ جنوری کے آخری ایام میں گھریلو تنازعات کی وجہ سے نامعلوم زہریلی دوا پی لی تھی جس کی وجہ سے کونسلر برہما رمبا کی یکم فروری موت واقع ہوگئی۔ وارڈ نمبر 10 کونسلر کیلئے انتخابی اعلامیہ جاری ہونے کے ساتھ ہی کونسلر کی دوڑ میں شامل امیدواروں نے اپنے اپنے سیاسی آقاؤں سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ کونسلر کیلئے ٹی آر ایس اور کانگریس دونوں پارٹیوں میں ٹکٹ کیلئے کئی دعویدار دوڑ دھوپ کررہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس پارٹی برہما رمبا کے افرادِ خاندان کو ٹکٹ فراہم کرتے ہیں یا پھر کسی نئے چہرے کو میدان میں اُتارتے ہیں۔ 26 فروری کو پرچہ نامزدگی کی جانچ کی جائے گی۔ 27 فروری پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 27 فروری دوپہر 3 بجے دن امیدواروں کی لسٹ جاری کی جائے گی۔ 8 مارچ کو صبح 7 تا 5 بجے رائے دہی منعقد کی جائے گی۔ 10 مارچ کو صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا۔ وارڈ نمبر 10 میں جملہ 880 ووٹرس ہیں۔ شریمتی اندرا پروین نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT