Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں میگا لوک عدالت کا انعقاد

شاد نگر میں میگا لوک عدالت کا انعقاد

شاد نگر۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر کورٹ میں میگا لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جونیر سیول جج سی ایچ این اے مورتی، ایڈیشنل جوڈیشیل فرسٹ کلاس جج شیام پرساد، لوک عدالت ممبر محترمہ صبیحہ سلطانہ ایڈوکیٹ نے مختلف کیسوں کی سماعت کی۔ 20کریمنل ، 2 میاں بیوی، ایک سیول کیس اور دو بینکوں کے کیسوں کی یکسوئی آپسی رضامندی کے بعد دونوں فریقین کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد کیسوں کو ججس نے ختم کردیا۔ معزز ججس نے طویل مدت تک عدالت کے چکر کاٹنے کے بجائے آپسی رضامندی کے ذریعہ کیسوں کی یکسوئی کرنے یا پھر ختم کرنے کیلئے لوک عدالت سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT