Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا، ومبلڈن کیلئے وائلڈ کارڈ کی درخواست نہیں کریں گی

شاراپوا، ومبلڈن کیلئے وائلڈ کارڈ کی درخواست نہیں کریں گی

روہیمپٹن ۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا ومبلڈن میں حصہ لینے کے لیے وائلڈ کارڈ پر انحصار کرنے کی بجائے براہِ راست کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے روہیمپٹن میں ومبلڈن کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں 15 ماہ کی پابندی کے بعد وہ ٹینس کی دنیا میں دوبارہ سے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں۔تیس سالہ شراپووا کو فرنچ اوپن منتظمین نے وائلڈ کارڈ دینے سے انکار کردیا ہے البتہ برمنگھم ٹینس ایونٹ کیلئے انہیں وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔شراپووا کو ومبلڈن تک رسائی کیلئے 3کوالیفائنگ راؤنڈزجیتنا پڑیں گے۔ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں 211 ویں نمبر پر ہیں، اس سبب ان کی ومبلڈن میں براہ راست شرکت کا کوئی امکان نہیں۔

TOPPOPULARRECENT