Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا اور دیمتروف کی دوستی ختم!

شاراپوا اور دیمتروف کی دوستی ختم!

ماسکو، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روسی گلیمر گرل ماریا شاراپوا اور بلغاریہ کے ٹینس اسٹار گریگور دیمتروف کی دوستی ختم ہو گئی۔ یہ دونوں مئی 2013ء سے ساتھ تھے لیکن اب گریگور نے پریس کانفرنس کے دوران علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنی پوری توجہ کھیل کی طرف مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ گریگور اس سے قبل امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے بوائے فرینڈ تھے، ان سے علیحدگی کے بعد ان کی ماریا سے دوستی ہوئی اور پھر دونوں نے منگنی بھی کر لی۔ ماریا بھی اس سے قبل امریکی باسکٹ بال اسٹار ساشا وجاسیچ کے ساتھ منسوب رہیں۔ تاہم ان میں بھی علیحدگی ہو گئی تھی۔ ماریا امریکہ کی سرینا کے بعد موجودہ ٹینس اسٹارز میں سب سے بہترین سمجھی جاتی ہیں۔ گریگور بھی اچھے کھلاڑیوں میں شامل ہیں، اور وہ اس وقت عالمی نمبر 10 ہیں۔ گریگور کا تازہ اعلان قدرے حیران کن ہے کیونکہ چند روز قبل ہی انھوں نے ماریا کے ساتھ اپنی دوستی کو اپنے کھیل میں نکھار کا سبب بتایا تھا۔
پاکستانیوں کا 30جولائی کو لارڈز میں ٹی ٹوئنٹی میچ
کراچی، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹرز پہلی مرتبہ آزادی سیریز کے سلسلے میں رواں ماہ لارڈز میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔ پاکستانی الیون میں محمد یوسف ، فواد عالم ، بلاول بھٹی، اویس ضیا، محمد زاہد ، توفیق عمر، کامران اکمل، عامر سہیل، رانا نوید الحسن، فیصل اقبال ، عتیق الزماں اور ناصر جمشید شامل ہوں گے۔ پی سی اے انگلینڈ ماسٹرز الیون کیخلاف یہ میچ 30 جولائی کو لارڈز کے نرسری گراؤنڈپر طئے کیا گیا ہے جس میں سابق انگلش فاسٹ بولر ساجد محمود، پال نکسن، اینڈریو کیڈک، ڈین ہیڈلی اور دیگر معروف کھلاڑیوں کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT