Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا اور فلاویا نے اپنے میچز جیت لئے

شاراپوا اور فلاویا نے اپنے میچز جیت لئے

سنگا پور ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس سیزن کا آخری ٹورنمنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سنگا پور میں جاری ہے، جہاں روسی اسٹار ماریا شاراپوا نے رومانیہ کی سیمونا ہالپ کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ یو ایس اوپن چمپئن فلاویا پنیٹا نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ عالمی نمبر چار شاراپوا نے طویل انجری کے بعد واپسی کرتے ہوئے لگا تار دوسرا میچ جیتا۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے ریڈ گروپ میں شامل روسی ٹینس اسٹار نے رومانیائی ٹاپ سیڈ ہالپ کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ماریا نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فلاویا نے پولینڈ کی آگنیسکا راڈوانسکا کو 7-6 ، 6-4 سے ہراکر ناک آوٹ مرحلے کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔

TOPPOPULARRECENT