Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا صدفیصد فٹنس کے حصول میں سرگرم

شاراپوا صدفیصد فٹنس کے حصول میں سرگرم

ماسکو۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا نے ناقص فارم اور زخموں سے چھٹکارہ پانے کے لئے سخت ٹریننگ شروع کر دی۔ متعدد مقابلوں سے باہر رہنے کے بعد فارم حاصل کرنا ایک چیلنج ثابت ہو گا۔ پابندی کے بعد ٹینس میدان میں واپسی کے باوجود ماریا شاراپوا فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔ ٹالین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پیر میں زخم کے بعد باہر ہو گئیں، جس کے بعد رواں ماہ انھوں نے برمنگھم میں ہونے والے دو بڑے ایونٹز سے دستبرداری کا اعلان کیا جس میں ومبلڈن بھی شامل ہے۔ ومبلڈن میں وائلڈ کارڈ انٹری کی پیشکش کو بھی انکار کر چکی ہیں۔ شاراپوا نے کہا کہ مکمل طور پر فٹ ہونے کے بعد ہی وہ کسی بھی ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT