Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا قطر اوپن سے دستبردار

شاراپوا قطر اوپن سے دستبردار

دوحہ ۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام)  روس کی گولڈن گرل ماریا شاراپوا فٹنس مسائل کے باعث قطر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ عالمی نمبر چھ شارا پوا نے رواں سیزن میں دوسری مرتبہ کسی ایونٹ سے دستبرداری اختیار کی ہے ، اس سے قبل انہوں نے سال کے پہلے ٹینس ٹورنمنٹ برسبین انٹرنیشنل سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق شارا پوا بائیں بازو کے  زخم  میں مبتلا ہیں۔ شارا پوا نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبرداری میرے لئے تکلیف دہ ہے تاہم میں اس میں شرکت کر کے کوئی خطرہ مول لے نہیں سکتی۔

TOPPOPULARRECENT