Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا ومبلڈن میں راست رسائی کی خواہاں

شاراپوا ومبلڈن میں راست رسائی کی خواہاں

روم ۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا نے ومبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے راست داخلہ کی درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعہ  راست ایونٹ میں رسائی کی کوشش کریں گے۔ڈوپنگ کے جرم میں 15 ماہ کی پابندی کے بعد ٹینس کورٹ میں قدم رکھنے والی شاراپووا کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کیلئے راست داخلہ  دینے سے انکار کر دیا گیا۔بعد ازاں شاراپووا نے ومبلڈن کیلئے راست داخلہ کی درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا لیکن وہ براہ راست مین راؤنڈ کھیلنے کی اہل بھی نہ ہو سکیں کیونکہ انتہائی سخت مسابقت کے حامل ایونٹ کے مین راؤنڈ میں رسائی کیلئے ان کی کم از کم درجہ بندی میں  128 واں مقام  ہونا چاہیے تھا تاہم وہ ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہیں اور انہیں آل انگلینڈ کلب کے پہلے راؤنڈ میں جگہ بنانے کیلئے تین راؤنڈ مقابلوں میں فتوحات حاصل کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ٹینس میں واپسی کے بعد میری ابتدائی تین ایونٹ کھیلنے سے درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے جس کی وجہ سے میں راست داخلہ کیلئے درخواست نہیں دوں گی۔رواں سال ومبلڈن خطاب جیتنے کیلئے شاراپووا کو نئی تاریخ رقم کرنی ہو گی کیونکہ ایونٹ کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی خاتون کھلاڑی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور انہیں یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے لگاتار دس مقابلے جیتنے ہوں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT