Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا پر پابندی کے باوجود نائیکی کا معاہدہ برقرار

شاراپوا پر پابندی کے باوجود نائیکی کا معاہدہ برقرار

واشنگٹن ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے روس کی عالمی شہرت یافتہ ماریا شاراپوا کے ڈرگ ٹسٹ کے بعد اُن پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے لیکن ’نائیکی‘ کا کہنا ہے کہ وہ ماریا کے ساتھ اسپانسر شپ کو جاری رکھے گی۔ کھیلوں کا سامان بنانے والی معروف کمپنی نائیکی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ شاراپوا کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن سے لڑیں گے کیونکہ یہ مقدمہ غلط طریقے پر مبنی ہے۔ اس سے قبل نائیکی نے شاراپوا کے ساتھ معاہدہ کو معطل کر دیا تھا۔ ابتدا میں کمپنی نے کہا تھا کہ وہ تحقیقات کا انتظار نہیں کرے گی لیکن اب فیصلہ سامنے آنے کے بعد کمپنی نے کہا ہے کہ اس کے خیال سے ماریا نے قانون کی خلاف ورزی جان بوجھ کر نہیں کی۔ دونوں کا تعلق اس وقت سے ہے جب وہ صرف 11 برس کی تھیں اور 2010ء میں شاراپوا نے کمپنی کے ساتھ آٹھ برس کا معاہدہ (مالیتی سات کروڑ ڈالر) کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT