Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کامیاب واپسی پر مسرور

شاراپوا کامیاب واپسی پر مسرور

سنگا پور۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کورٹ میں واپسی پر خوشی سے سرشار ہیں ۔ایک روز قبل انہوں نے سنگا پور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں پہلے میچ کے دوران راڈونسکا کو شکست دی ،میچ کے بعد شار اپوا نے کہا جولائی میں ومبلڈن میں فٹنس مسائل کے بعد سے میں کوئی ایونٹ نہیں کھیل سکی تھی ،مجھے یو ایس اوپن سے بھی دستبردار ہو نا پڑا جبکہ ووہان اوپن کے پہلے ہی میچ میں میں زخمی ہو کر دستبردار ہو گئی لیکن اب میں پوری طرح فٹ ہو ں اور کھیل میں واپسی پر خو ش ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانڈسلام خطابات جیتنا میرا مقصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT