Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کو برہم بوشارڈ کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں شکست

شاراپوا کو برہم بوشارڈ کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں شکست

میڈرڈ ۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سخت اضطرابی ماحول ، لفظوں کی جنگ اور کڑے مقابلے کے بعد کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ نے میڈرڈ اوپن میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کیخلاف کامیابی حاصل کر کے انہیں ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کم عمری سے پانچ گرانڈ سلام  فاتح  روسی کھلاڑی کو آئیڈیل ماننے والی یوجینی نے ڈوپنگ مسائل کے بعد  شاراپوا کو دھوکہ باز قرار دیتے ہوئے انہیں کھیل میں واپس لانے کی شدید مخالفت کی تھی اور اس مقابلہ میں  انہوں نے حریف کھلاڑی کو 7-5، 2-6 اور 6-4 کی کامیابی سے اپنا موقف درست ثابت کر دیا۔کینیڈا کی کھلاڑی کا میابی کے بعد کہا کہ  ان کیلئے یہ مقابلہ جسمانی ہی نہیں ذہنی اور جذباتی اعتبار سے بھی بہت زیادہ سخت تھا لیکن دوسری جانب شاراپوا نے اسے عام مقابلے سے زیادہ اہمیت نہیں دی۔ 32 راؤنڈ کے دیگر میچوں میں سوئس کھلاڑی ٹائمی بیکسنزکی نے ہالینڈ کی ککی برٹینز کو 6-2 ‘6-2  کے اسکور سے اور رومانیہ کی سورانا کرسٹی نے امریکہ کی کیتھرین بیلس کو6-3 اور 6-2  سے شکست دے کر  پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی لیکن اسپین کی کارلا سواریز نوارو نے نمبر دس سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 ، 2-6 اور 6-2 سے شکست دی۔ اٹلی کی رابرٹا ونچی نے نمبر تین سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن خود کو 3-6، 6-2 اور 6-7 کی شکست سے بچانے میں ناکام رہیں۔ اسی ٹورنمنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اینڈی مرے ، ڈومینک تھیئم اور ڈیوڈ گوفن نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔نمبر ایک  برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے رومانیہ کے ماریوس کوپیل کو 6-4 اور 6-3 آسٹریا کے ڈومینک تھیئم نے امریکہ کے جیرڈ ڈونالڈسن کو 6-3 اور 6-4 جبکہ نمبر نو سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے جرمن حریف فلورین میئر کو7-6اور 6-0 سے شکست دے کر اپنی کامیاب پیش قدمی جاری رکھی۔

TOPPOPULARRECENT