Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کو روسی وزارت اسپورٹس کی حمایت

شاراپوا کو روسی وزارت اسپورٹس کی حمایت

ماسکو ۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کی ڈوپنگ معاملے پر حمایت کیلئے وزارت کھیل میدان میں کود پڑی۔ اسپورٹس منسٹر ویٹالی مٹکو نے کہا ہے کہ ماریا شاراپوا کا مقدمہ کافی پیچیدہ ہے جو اپنے طبی معالج کی ہدایت پر کئی سال سے مذکورہ دوا استعمال کر رہی تھیں اور یہ کہنا مشکل ہے کہ ان کو سزا سے بچایا جائے یا نہیں تاہم کھیل میں ان کے موقف کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ آسٹریلین اوپن کے دوران شاراپوا کے خون کے نمونوں میں ممنوع ادویات کے باعث واڈا نے انہیں معطل کر کے ان کی اولمپکس میں شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT