Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کو چار سالہ پابندی کا خطرہ

شاراپوا کو چار سالہ پابندی کا خطرہ

ماسکو۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام) روسی ٹینس کھلاڑی ماریا شاراپوا پر ڈوپنگ کے باعث چار سال کی پابندی عائد کئے جانے کا خدشہ ہے۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے آسٹریلین اوپن کے دوران ڈرگ ٹسٹ مثبت آنے کے باعث وہ فی الحال عبوری طور پر معطل ہیں اور آئندہ ہفتہ  انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی اینٹی ڈوپنگ سماعت ہوگی جس میں ان کی قسمت کا فیصلہ سنایاجائے گا۔ پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام چیمپئن کا موقف ہے کہ وہ طبی معالجین کی ہدایت پر گزشتہ دس سال سے وہ ادویات استعمال کر رہی ہیں جو واڈا نے یکم جنوری 2016کو اپنی ممنوع فہرست میں شامل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT