Thursday , April 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کی 26 اپریل کو ٹینس میں واپسی

شاراپوا کی 26 اپریل کو ٹینس میں واپسی

ماسکو۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) روس کی گولڈن گرل ماریا شاراپوا کی ڈوپنگ پابندی ختم ہونے میں تقریباًدو ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ شاراپووا اپریل میں ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گی۔ روسی اسٹار 26اپریل کو مجوزہ اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنمنٹ سے دوبارہ کیریئر کا آغاز کریں گی۔ شاراپووا نے گزشتہ برس جنوری میں منعقدہ آسٹریلین اوپن میں آخری مرتبہ حصہ لیا تھا۔ مارچ میں ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے کے بعد ان پر 2برس کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی اور ان کی پابندی تخفیف کے بعد کم کردی گئی تھی۔ ان پر عائد پابندی رواں سال اپریل میں اختتام پذیر ہوگی اور وہ 26اپریل کو اسٹٹ گارٹ ٹورنمنٹ سے دوبارہ کیریئر شروع کریں گی۔ 29سالہ سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اپنے پسندیدہ ایونٹ کے ذریعہ کھیل میں واپسی کر پاؤں گی۔ واضح رہے کہ انہوں نے 2012 سے 2014تک لگاتار تین مرتبہ اس ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT