Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کی 26 اپریل کو ٹینس میں واپسی

شاراپوا کی 26 اپریل کو ٹینس میں واپسی

ماسکو ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روسی اسٹار و سابق ورلڈ نمبر ون ماریا شاراپوا کو گزشتہ سال ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں دو برس پابندی کی سزا دی گئی تھی۔ تاہم اپیل کئے جانے پر اکتوبر میں یہ سزا کم کر دی گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں 24 اپریل سے شروع ہونے والے اسٹٹ گارٹ ٹینس ایونٹ شروع ہوگا اور پابندی کے خاتمے کے بعد 26 اپریل کو 29 سالہ ماریا اپنا میچ کھیلیں گی۔ سابق چمپئن نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کر پاؤں گی‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT