Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپووا کریملن کپ میں شریک نہیں ہونگی

شاراپووا کریملن کپ میں شریک نہیں ہونگی

Maria Sharapova of Russia attends the Taste Festival at the Grand Palais in Paris, France, May 21, 2015. REUTERS/Charles Platiau

نیویارک ۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا کاماسکو میں جاری کریملن کپ میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں۔ روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر نے کہا ہے کہ ٹینس اسٹار  شارواپووا ان دونوں ماسکو میں جاری کریملن کپ ٹورنمنٹ میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔  وہ امریکہ میں ہی قیا م کریں گی اور وہیں پریکٹس جاری رکھیں گی۔ روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر نے اس بات کی وضاحت اس بیان کے بعد کی جو گزشتہ دنوں سامنے آیا تھا کہ  شارا پووا  کریملن کپ میں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ شاراپووا ان دنوں اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر معطل ہیں۔گزشتہ دنوں انہیں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے معطلی کے دوران نمائشی میچز کھیلنے کی اجازت دی تھی۔  شاراپووا کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر دو سال کیلئے معطل کیا گیا تھا لیکن4 اکتوبر کو لوزانے میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ان کی سزا میں تخفیف کر کے 24 سے 15 ماہ کر دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT