Friday , March 31 2017
Home / کھیل کی خبریں / شارا پوا کو از سر نو شروعات کرنے کی ضرورت ‘ ووزنیاکی

شارا پوا کو از سر نو شروعات کرنے کی ضرورت ‘ ووزنیاکی

انڈین ویلس ( امریکہ ) 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پندرہ مہینوں کے ڈرگس امتناع کے بعد آئندہ مہینے اسٹٹ گارٹ سے کورٹ پر واپس ہونے ماریا شارا پوا کا فیصلہ وومنس ٹینس کی دوسری کھلاڑیوں کیلئے ہتک کے برابر ہے ۔ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کیرولین ووزنیاکی نے یہ بات کہی ۔ شارا پوا پر عائد کردہ پندرہ مہینوں کا امتناع اپریل 26 کو ختم ہو رہا ہے اور اس وقت تک اسٹٹ گارٹ کا ٹورنمنٹ شروع ہوچکا ہوگا ۔ اسی دن شارا پوا اپنی واپسی کے بعد پہلا میچ کھیلیں گی ۔ ووزنیاکی نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ قابل سوال ہے ۔ کسی کھلاڑی کو اس بات سے قطع نظر کہ وہ کون ہے اور اس پر امتناع ختم ہوتے ہی کھیلنے کا موقع دینا بہتر نہیں ہے ۔ ان کے خیال میں یہ خواتین ٹینس کی دوسری کھلاڑیوں کی توہین کے مترادف ہے ۔ ووزنیاکی نے کہا کہ انہیں شارا پوا کی کورٹ پر واپسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ شارا پوا کی سزا کو اسپورٹس معاملات سے متعلق عدالت نے گھٹا کر پندرہ مہینے کردیا تھا ۔ اس امتناع سے شارا پوا کی رینکنگ بالکل ختم ہوگئی تھی کیونکہ وہ کورٹ پر نہیں تھیں ۔ ووزنیاکی کا کہنا ہے کہ شارا پوا کو اب ابتداء سے دوبارہ آغاز کرنے کی ضرورت ہے اور کچھ ٹورنمنٹس کھیلنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ہر کسی کو دوسرا موقع دیا جانا چاہئے اور وہ سمجھتی ہیں کہ شارا پوا بھی واپسی کرنا چاہتی ہیں اور وہ اپنا مقام بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ شارا پوا اچھا مظاہرہ کرینگی لیکن ساتھ ہی وہ سمجھتی ہیں کہ اگر کسی کھلاڑی کو ڈرگس کی وجہ سے امتناع کا سامنا رہا ہے تو اسے ابتداء سے دوبارہ آغاز کرنا چاہئے تاکہ وہ دوبارہ عالمی ٹینس میں اپنی جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی واپسی زخموں سے واپسی سے مختلف ہے جہاں کوئی کسی زخم کی وجہ سے کورٹ پر نہیں آپاتا ہے ۔ اگر کوئی ڈرگس کی وجہ سے میدان سے باہر رہا ہو تو پھر اسے کسی عام کھلاڑی کی طرح دوسرا موقع دیا جاناچاہئے ۔ اسے ابتداء سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جگہ حاصل کرنی چاہئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT