Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / شارجہ میں 10 ہندوستانی ورکرس کو بس نے کچل دیا ، ایک ہلاک

شارجہ میں 10 ہندوستانی ورکرس کو بس نے کچل دیا ، ایک ہلاک

دبئی ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں سڑک کے کنارے انتظار کرنے والے ورکرس کے ایک گروپ پر بس گھس گئی جس کی وجہ سے تمام ورکرس بس کی زد میں آگئے۔ ان میں سے اکثریت ہندوستانیوں کی تھی۔ بس کی ٹکر سے ایک ہندوستانی ہلاک ہوگیا۔ زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ ان ورکرس میں 8 ہندوستانی اور دو پاکستانی بتائے گئے ہیں۔ یہ لوگ الحمیریا علاقہ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب انتظار کررہے تھے کہ بس ان پر چڑ گئی۔ خلیج ٹائم نے یہ بتایا کہ ایک 34 سالہ ورکر ہلاک ہوگیا جبکہ زخمیوں کو خلیفہ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا۔ بس کے ایشیائی ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔ متوفی کی نعش مردہ خانہ منتقل کی گئی ہے۔ ایک ہفتہ کے اندر دبئی میں اس طرح کا تیسرا بڑا واقعہ ہے جس میں ہندوستانیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسی ہفتہ متحدہ عرب امارات کے شہر رئس الخیمہ میں گہرے کہر کے باعث 26 موٹر گاڑیاں آپس میں متصادم ہوئی تھیں جس میں ایک 60 سالہ ہندوستانی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوئے تھے۔ اتوار کو بھی ایک بس حادثہ میں دو ہندوستانی ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT