Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شارجہ ونڈے کی تحقیقات آغاز: برطانوی اخبار

شارجہ ونڈے کی تحقیقات آغاز: برطانوی اخبار

دبئی۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )برطانوی میڈیا پاکستان اور انگلینڈ کے شارجہ ونڈے کو مشتبہ  قرار دینے میں مصروف ہے۔ برطانیہ کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے حکام تیسرے ونڈے میں کرپشن کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ آئی سی سی کے ترجمان نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے تفتیش کاروں کے خیال میں اس میچ میں  سٹے باز مافیا ملوث ہے۔ اس بارے میں حکام سٹے بازوں کی مارکیٹ سے تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ ٹاس کے وقت اینٹی کرپشن یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ اس میچ کے لئے کروڑوں روپے کاسٹہ کھیلا جائے گا اور پاکستانی بیٹسمینوں کا طرز عمل بھی مشتبہ تھا۔ تفتیش کار اس بارے میں معلومات جمع کررہے ہیں۔ انہیں پیشگی اطلاع تھی کہ میچ فکسڈ تھا۔ اخبار نے کئی مثالیں دے کر میچ میں پاکستانی کرکٹرز کوکرپشن میں ملوث ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT