Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / شارجہ کے بلند ٹاور میں مہیب آتشزدگی

شارجہ کے بلند ٹاور میں مہیب آتشزدگی

دبئی ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آج شارجہ کے ایک بلند ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے پورے شہر کی فضاء میں کثیف دھواں پھیل گیا۔ ٹریفک جام ہوگیا۔ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ایک مقامی شہری نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ آگ پوری عمارت میں پھیل جائے گی۔ آتش فرو عملہ ٹاور تک پہنچنے کی جدوجہد میں مصروف تھا کیونکہ یہ ٹاور تنگ گلیوں کے درمیان اور گنجان آبادی کے بیچ و بیچ دبئی سے متصلہ علاقہ میں واقع ہے۔ مشرق وسطیٰ کا یہ مصروف تجارتی مرکز ہے۔ یہاں پر لاکھوں تارکین وطن کے ارکان خاندان اور تارکین وطن کارکن قیام پذیر ہیں۔ ان میں سے بیشتر روزانہ دبئی آیا جایا کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کئی فلک بوس عمارتیں آتشزدگی کے واقعات سے متاثر ہوئی ہیں۔ فبروری میں بھی 86 منزلہ ایک عمارت میں جسے ٹارچ ٹاور کہا جاتا ہے، آگ بھڑک اٹھی تھی لیکن کسی ہلاکت کا سنگین واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہ عمارت دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت ہے۔ آج مینارمیں آتشزدگی کے دوران ہیلی کاپٹروں سے اس کا جائزہ لیا جارہا تھا۔ ہوا کی رفتار میں تیزی کی وجہ سے بھی آگ تیزی سے پورے ٹاور میں پھیلنے لگی تھی۔ سوشیل میڈیا پر جو تصویریں شائع کی گئی ہیں، ان میں ایسا معلوم ہوتاہیکہ آگ عمارت کے اندر کافی دور تک پھیل گئی تھی۔ اسی علاقہ میں شارجہ کا مقبول شاپنگ مال بھی واقع ہے۔ شارجہ سیول ڈیفنس ڈائرکٹریٹ اور آتش فرو محکمہ نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT