Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / شاردا اسکام : ایم پی ستابدی رائے سے پوچھ تاچھ

شاردا اسکام : ایم پی ستابدی رائے سے پوچھ تاچھ

نئی دہلی 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس ایم پی ستابدی رائے سے آج شاردا فرضی اسکیم کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کی۔ سی بی آئی کے ذرائع نے کہاکہ ستابدی رائے جو بنگالی ایکٹر اور مغربی بنگال کے بیربھوم سے منتخب رکن پارلیمنٹ ہیں، اُن سے کولکتہ میں سی بی آئی آفس میں پوچھ گچھ کی گئی۔ وہ شاردا گروپ کی برانڈ ایمبیسڈر تھی اور یہ شبہ ہے کہ اُنھوں نے فرضی اسکیم والی کمپنی سے رقم لی تھی تاکہ اُس کی تشہیر کرتے ہوئے اُسے فروغ دیا جائے۔یہ الزام ہے کہ ملزمین نے مختلف انوسٹرس سے بڑی رقم جمع کئے لیکن اُنھیں واپس ادا نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT