Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شارٹ سرکٹ سے دو اے ٹی ایم سنٹرس خاکستر

شارٹ سرکٹ سے دو اے ٹی ایم سنٹرس خاکستر

حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) شارٹ سرکٹ کے سبب دو اے ٹی ایم سنٹرس جل کر خاکستر ہوگئے۔ ایل بی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ناگول اور ارونودیا کالونی میں واقع آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی اے ٹی ایم سنٹرس میں شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ شاٹ سرکٹ کے سبب مذکورہ اے ٹی ایم سنٹرس میں ایر کنڈشنرس اور اے ٹی ایم مشینوں کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی عوام نے اے ٹی ایم سنٹرس میں آگ لگنے کی اطلاع کنٹرول روم کو دی جس کے نتیجہ میں مقامی فائر انجنس کو طلب کرلیا گیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اِس واقعہ میں اے ٹی ایم مشینوں میں موجود نقد رقم کو نقصان نہیں پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT