Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاستری بولنگ کوچ ظہیرخان کے مخالف ؟

شاستری بولنگ کوچ ظہیرخان کے مخالف ؟

نئی دہلی ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کے عہدہ پر واپسی کے ساتھ ہی روی شاستری نے اپنے سابق ساتھی اور بولنگ کوچ بھارت ارون کی واپسی کیلئے کوشاں ہوچکے ہیں حالانکہ ظہیرخان کو ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ شاستری نے ہمیشہ ہی بولنگ کوچ کیلئے ارون کو پسند کیا ہے لیکن کرکٹ اڈوائزری کمیٹی نے ظہیرخان کے انتخاب کے وقت شاستری کو اعتماد میں نہیں لیا۔ کمیٹی کے ایک رکن ارون کے تقرر کی مخالفت کی جس پر روی شاستری نے کہا کہ ارون نہیں تو پھر مجھے آسٹریلیائی سابق فاسٹ بولر جیسن گیلسپی کی خدمات فراہم کی جائے جو کہ بولنگ کوچ میں اہم نام ہے۔ شاستری نے کہا کہ ظہیرخان چونکہ 250 دن دستیاب نہیں ہوں گے اور 100 دن سے زائد ان کی دستیابی ممکن نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ علاوہ ازیں ظہیرخان کی ہنوز تنخواہ مقرر نہیں کی گئی ہے اور اس ضمن میں مذاکرات ہنوز جاری ہیں۔ بی سی سی آئی وینکٹیش پرساد کے نام پر بھی غور کرسکتی ہے لیکن شاستری کی کوشش یہی ہیکہ ارون کو ہی دوبارہ عہدہ دلایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT