Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / شاملی میں جشن کے موقع پر فائرنگ ممنوع

شاملی میں جشن کے موقع پر فائرنگ ممنوع

مظفر نگر ۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں نے یو پی کے ضلع شاملیمیں جشن منانے کے دوران فائرنگ پر امتناع عائد کردیا ہے جب کہ سماج وادی پارٹی کارکنوں کے پنچایت انتخابی نتائج پر جشن منانے کے دوران فائرنگ سے ایک 8سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا تھا ۔ شاملیکے سرکل آفیسر نشانک شرما نے آج کہا کہ جشن کے موقع پر فائرنگ پر امتناع عائد کردیا گیا ہے اور تقریب کے منتظیمین سے خواہش کی گئی ہے کہ ایسے کسی واقعہ کا اعادہ نہ ہونے دیا جائے اور اگر ایسا کوئی واقعہ ہوجائے تو فوری عہدیداروں کو اطلاع دی جائے ۔ ذمہ دار پائے جانے والے کسی بھی خاطی کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT