Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / شامی اسکول پر فضائی حملہ ، 33 ہلاک

شامی اسکول پر فضائی حملہ ، 33 ہلاک

بیروت ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے فضائی حملہ میں جو ایک اسکول پر کیا گیا جہاں عارضی طور پر بے گھر افراد کو پناہ دی گئی تھی ، کم و بیش 33 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مذکورہ اسکول جہادیوں کے قبضہ والے شامی مستقر سے قریب بتایا گیا ہے ۔ دوسرے طرف سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ المنصورہ نامی مستقر کے جنوب میں صبح کی اولین ساعتوں میں حملہ کیا گیا ۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے 33 افراد کی ہلاکت کی توثیق کی جو رقہ حلب اور ہومز میں ہلاک ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT