Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / شامی انقلابیوں کے ہاتھوں حزب اللہ کے 23 ارکان قید

شامی انقلابیوں کے ہاتھوں حزب اللہ کے 23 ارکان قید

طرابلس۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کے شامی نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے بعض مسلح بریگیڈز نے حلب شہر کے علاقے الحمدانیہ میں پیش قدمی کی ہے۔ پیش قدمی کے دوران اپوزیشن کے گروہوں نے حزب اللہ کی ملیشیاؤں سے تعلق رکھنے والے 23 ارکان کو قیدی بنا لیا۔نیٹ ورک کے مطابق ادھر الراموسہ کے علاقے میں سرکاری فورسز کے بھی ایک گروپ کو قیدی بنا لیا گیا جب کہ شہر میں انقلابیوں کو پسپا کرنے کے دوران کئی سرکاری فوجی مارے گئے۔واضح رہے کہ یہ تمام تر پیشرفت انقلابیوں کی جانب سے حلب کے تیسرے مرحلے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہیں۔ یہ مرحلہ چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے اور اس دوران انقلابیوں نے شہر کے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپانی حدود میں گرگیا
سیئول ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیا گیا تجرباتی بیلسٹک میزائل جاپان کے زیر انتظام سمندری حدود میں جاگرا تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔اے ایف پی کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا تاہم یہ میزائل جاپان کے اکنامک زون میں جاگرا۔ جاپانی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ 18 برس بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا کوئی میزائل جاپانی حدود میں گرا ہے اور شمالی کوریا نے اس کی کوئی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی۔

TOPPOPULARRECENT