Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / شامی بازار پر فضائی حملے میں 17 شہری ہلاک

شامی بازار پر فضائی حملے میں 17 شہری ہلاک

بیروت ۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مقدس ماہ رمضان کے پہلے دن شام کے مشرقی علاقہ میں ایک بازار پر فضائی حملوں سے کم از کم 17 شہری بشمول 8 بچے ہلاک ہوگئے ۔ شامی رسد گاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ الشارہ پر دولت اسلامیہ گروپ کا قبضہ ہے اور شبہ ہے کہ یہاں پر روسی یا شامی حکومت کے طیاروں نے فضائی حملے کئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ قریبی دیہاتوں کے عوام الشارہ کے بازار میں خریداری کیلئے موجود تھے جبکہ زبردست فضائی حملے دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ علاقوں پر اور اُن کے باہر کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT