Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / شامی باغیوں نے روس کی تجویز کو مسترد کیا

شامی باغیوں نے روس کی تجویز کو مسترد کیا

بیروت، 7 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں روس کی جنگ بندی کی کوششوں م کو اس وقت جھٹکا لگا جب شامی صدر بشار الاسد کے خلاف برسرپیکار باغیوں نے اس کی تجویز مسترد کر دیا ہے ۔ روس نے باغیوں کو مشرقی حلب سے باہر نکلنے کا راستہ دینے کی پیشکش کی تھی۔ باغیوں کی طرف سے تجویز کو ٹھکرانے سے روکنے کی شرائط طے کرنے کیلئے امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والی بات چیت اب بے نتیجہ ہوچکی ہے ۔شام میں اہم باغی گروپ نورالدین کے لیڈر یاسر یوسف نے کہا کہ اگر کسی کو یہاں سے باہر جانا ہے تو وہ روس ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ یہاں پرتشدد حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک ہفتے کے جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن روس اور چین نے اسے ویٹو کر دیا تھا۔اس کے بعد روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مشرقی حلب سے باغیوں کو باہر نکلنے کا محفوظ راستہ دینے کی پیشکش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT