Thursday , April 27 2017
Home / عرب دنیا / شامی باغیوں کا قباسین شہر پر قبضہ

شامی باغیوں کا قباسین شہر پر قبضہ

عمان، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی جنگجو گروپ نے قباسین شہر کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے سے چھڑا لیا ہے ۔باغیوں کے مطابق حلب میں الباب شہر کے شمال مغربی علاقے میں واقع قباسین شہر کو داعش کے قبضے سے کل آزاد کرالیا گیا۔ اس کو داعش کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا۔باغی گروپ احرار الشام کے کمانڈر ابو بلال نے بتایا کہ ہمیں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ جب ہماری فوج علاقے میں داخل ہونے کو تھی، تب وہاں کم دہشت گرد تھے ۔ یہ الباب شہر کی حفاظت کا اہم راستہ تھا اور اب ہم کئی محاذوں پر دہشت گردوں سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں رہنے والے شہری پہلے ہی نقل مکانی کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ الباب شہر داعش کا ایک اہم علاقہ تھا۔ امکان ہے کہ اس علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد داعشی دہشت گردوں کو وہاں سے پسپا کرنے میں سرکاری فوج اور ترکی کی حمایت باغیوں کو آسانی ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT