Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / شامی باغیوں کو جنگ بندی کا موقع

شامی باغیوں کو جنگ بندی کا موقع

حلب۔5 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)  شام کے شہر حلب میں روسی اور شام کی حکومتی افواج دس گھنٹے پر مشتمل جنگ بندی کر رہی ہیں تاکہ باغی اور عام شہری محصور علاقوں سے نکل سکیں۔ روس کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ بندی باغیوں کیلئے شہر کے مشرقی علاقوں کو محفوظ طریقے سے چھوڑنے کا آخری موقع ہوگا۔ باغیوں کی جانب سے اس پیشکش کو مسترد کر دیا گیاہے اور محاصرہ توڑنے کیلئے حملے کئے جا رہے ہیں۔ تقریباً 250,000 افراد محصور علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور انھیں خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے جبکہ اس دوران بمباری بھی جاری ہے۔ حلب شہر میں لڑائی میں شدت آ رہی ہے اور حکومتی افواج کی جانب سے باغیوں کے زیر انتظام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔
شمالی عراق میں بم دھماکہ،18 ہلاک
تکریت (عراق) ۔5 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی عراق کے دولت اسلامیہ (داعش) کے کنٹرول والے شہر سے کل نقل مقام کررہے کنبوں کے قافلے کے سڑک پر رکھے دوبم دھماکوں کی زد میں آجانے کی وجہ سے 18 لوگ ہلاک ہوگئے ۔ یہ اطلاع ایک پولیس افسر نے دی۔یہ بم دھماکہ بے گھر ہوجانے والے لوگوں کو لے کر موصل سے 120 کلومیٹر دور مغربی ہویزا سے آرہے ٹرک کو نشانہ بناکر کیا گیا تھا۔ بے گھر لوگ العالم شہر جارہے تھے ۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح نو بجے سے شام سات بجے تک مسلح اور غیرمسلح باغی دو خصوصی راستے استعمال کر سکتے ہیں جبکہ چھ دیگر راستے عام شہریوں کیلئے کھولے جائیں گے۔ اس جنگ بندی کے بعد روسی اور شامی جنگی طیاروں کی جانب سے دوبارہ بمباری کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو حلب کے مشرقی علاقوں میں مقیم باغیوں نے حکومت کے زیرانتظام شہر کے مغربی علاقوں پر حملے تیز کر دیے تھے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق راکٹ حملوں، فائرنگ اور کار بم دھماکوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT