Friday , August 18 2017
Home / دنیا / شامی باغیوں کے ٹاؤن پر بمباری، 31 ہلاک

شامی باغیوں کے ٹاؤن پر بمباری، 31 ہلاک

بیروت۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں واقع شام کے مبصر ادارہ برائے انسانی حقوق نے آج دعویٰ کیا کہ شام میں اپوزیشن کے زیرقبضہ دو ٹاؤنس پر تباہ کن بمباری کے نتیجہ میں کم سے کم 31 سویلیئنس ہلاک ہوگئے۔ اس ادارہ نے کہا کہ اکثر ہلاکتیں صدر بشارالاسد کی حکومت یا ان کے حلیف روسی فورسیس کے طیاروں کی بمباری میں ہوئی ہیں۔ فوج کی جانب سے جمعہ تک جنگ بندی میں دی گئی توسیع کے باوجود تشدد میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ وسطی صوبہ حمص کے رستان ٹاؤن میں بمباری کے سبب کم سے کم 16 سویلیئنس ہلاک اور دیگر درجنوں زخمی ہوگئے۔ رستان ٹاؤن باغیوں کے کنٹرول میں بچ جانے والے چند گنے چنے علاقوں میں شامل ہے۔ بشار کے فورسیس نے 2012ء سے اس ٹاؤن کا محاصرہ جاری رکھا ہے۔ شمال مغربی ٹاؤن اریہا میں جہاں اپوزیشن کا کنٹرول ہے۔ تازہ ترین بمباری میں بشمول بچے اور خواتین کم سے کم 12 سویلیئنس ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT