Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ’شامی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں‘ سعودی عرب سے تصادم کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا : جواد ظریف

’شامی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں‘ سعودی عرب سے تصادم کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا : جواد ظریف

داؤس ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے آج کہا کہ شام کی تباہ کن جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تصادم کس کے بھی مفاد میں سازگار نہیں ہوسکتا۔ جواد ظریف نے سوئٹزرلینڈ کے تفریحی مقام داؤس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شام کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہوسکتا۔ ہمیں سیاسی حل کی ضرورت ہے‘‘۔ انہوں نے ایرانی بالسٹک میزائیل پروگرام کے خلاف امریکی تحدیدات کو عجیب قرار دیا اور کہا کہ یہ پروگرام دفاع پر مبنی ہے جس سے موجودہ بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ ظریف نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ تصادم کے راستہ کا انتخاب نہ کرے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہاء پر پہونچ چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT