Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / شامی بحران کے حل میں روس کا بنیادی کردار : شاہ عبداللہ

شامی بحران کے حل میں روس کا بنیادی کردار : شاہ عبداللہ

عمان12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی نے کہا ہے کہ شامی بحران کے حل میں روس کا بنیادی کردار ہے۔ شام میں روس کی موجودگی ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس سے معاملات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار شاہ عبداللہ نے یورپی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ جبکہ انٹرویو کے اہم اقتباسات جاری کئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ یورپ کے ساحلوں تک پہنچنے کے لئے کوشاں شامی مہاجرین کا معاملہ بین الاقوامی برادری کے لئے ایک کال ہے کہ ہمیں اس کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “شامی بحران کو ایک جامع طریقے سے حل کرنے کے لئے ہمیں اپنی کوششوں کو متحد کرنا ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT