Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / شامی حکومت کی تائید جاری رہیگی : ایران

شامی حکومت کی تائید جاری رہیگی : ایران

تہران 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی جان سے حکومت شام کی تائید کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔ ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے شام میں جنگ کو روکنے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرار داد کی منظوری کے بعد یہ بیان دیا ہے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم شام کو اپنی تائید کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک عبوری بین شامی مذاکرات کی بھی تائید کرتا ہے جس کے تحت یہاں تنازعہ ختم کرنے میں مدد ملے ۔ عبداللہیان کے ان ریمارکس کو سرکاری ارنا نیوز ایجنسی پر پیش کیا گیا ہے ۔ ایران شام کی بشار الاسد حکومت کی پشت پناہی کرتا ہے اور اس نے موافق حکومت افواج کو جو شام میں باغیوں کے خلاف نبرد آزما ہیں معاشی اور فوجی مدد بھی فراہم کی ہے ۔ سکیوریٹی کونسل نے ایک قرار داد کل منظور کرتے ہوئے شام میں جنگ بندی کا سلسلہ روکنے کیلئے بات چیت کا عمل شروع کرنے کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے مابین بات چیت کو یقینی بنانے کی سمت پہل کی جانی چاہئے ۔ایرانی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک روس ‘ مصر ‘ ترکی ‘ اردن اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کریگا تاکہ تخریب کاروں کے گروپس کی شناخت کی جاسکے جنہیں بات چیت سے دور رکھنا ہو۔

TOPPOPULARRECENT