Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / شامی حکومت کے فضائی حملے اور باغیوں کی فائرنگ، 50 ہلاک

شامی حکومت کے فضائی حملے اور باغیوں کی فائرنگ، 50 ہلاک

بیروت۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت کے فضائی حملوں کے نتیجہ میں دمشق اور اطراف کے علاقوں میں کم سے کم 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک نگران کار ادارہ نے کہا کہ باغیوں کے راکٹ حملوں میں دیگر 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی علاقہ میں شامی حکومت کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں کم سے کم 4 بچے بھی شامل ہیں۔ دیگر 120 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس ادارہ نے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ دارالحکومت کے باہر باغیوں کے زیرقبضہ دومہ، تقبہ، کفر بطنی اور حموریہ میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کئے گئے۔ اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے دومہ میں دیکھا کہ پلاسٹک پردوں سے تیار شدہ ایک عبوری ہاسپٹل میں درجنوں زخمیوں کا علاج کی کوششوں میں طبی عملہ مصروف ہے۔ اس دواخانہ میں کئی دلخراش مناظر دیکھے گئے۔ ایک بچہ کو زخمی پاؤں لٹکائے بیٹھا دیکھا گیا جس کے زخموں سے فرش پر خون ٹپک رہا تھا۔ رسدگاہ نے مزید کہا کہ باغیوں کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 10 بے قصور عام شہری ہیں۔ دیگر 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شام کے سرکاری خبر رساں ادارہ سانا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے مہلوکین کی تعداد 5 اور زخمیوں کی تعداد 55 بتائی اور کہا کہ ان میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے۔

TOPPOPULARRECENT