Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / شامی شدت پسند گروپوں کی روس پر حملوں کی دھمکی

شامی شدت پسند گروپوں کی روس پر حملوں کی دھمکی

دمشق14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی شدت پسند گروپوں نے روس پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ  اور النصرہ فرنٹ نے اپنے حامیوں کو روس اور امریکہ کے خلاف لڑنے کے احکامات دیے ہیں۔ ان دنوں تنظیموں کے مطابق روس سے شام میں کیے جانے والے فضائی حملوں کا انتقام لیا جائے گا۔ اسی دوران دمشق میں روسی سفارت خانے پر دو راکٹ حملے بھی کیے گئے تاہم اس دوران کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT