Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / شامی شہر ہومس سے باغیوں کے تخلیہ کا آغاز

شامی شہر ہومس سے باغیوں کے تخلیہ کا آغاز

عوام کو بھی شہر چھوڑنے اجازت ۔ حکومت کا کنٹرول بحال ہوجائیگا
ہومس ( شام ) 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں باغیوں اور عام شہریوں نے شام کے ضلع ہومس سے تخلیہ شروع کردیا ہے ۔ یہ تخلیہ ایک متنازعہ معاملت کے تحت ہو رہا ہے جس کے ذریعہ سارا شہر حکومت کے کنٹرول میں آجائیگا ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں اس تخلیہ سے اتفاق کرلیا گیا تھا جو روس کی نگرانی میں ہو رہا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مکمل تخلیہ کیلئے کئی ہفتے درکار ہونگے ۔ اس نئے معاہدہ کا مقصد مصالحتی معاملت پر عمل آوری کرنا ہے جو کئی باغیوں کے تخلیہ کے کئی مراحل پر مشتمل ہوسکتی ہے ۔ تاہم حالیہ وقتوں میں تخلیہ کا یہ عمل روک دیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے ۔ روسی افواج اور گاڑیاں ہفتہ کی صبح سے یہاں سرگرم دیکھی گئیں جب اس ضلع سے باغیوں اور شہریوں کو منتقل کرنے والی پہلی بسیں باہر آنی شروع ہوگئی تھیں۔ معاہدہ کے مطابق تقریبا 100 روسی سپاہیوں کو وہاں متعین کیا گیا ہے جو قریبی علاقہ سے تخلیہ کے عمل کی نگرانی کرینگے اور یہاں سے تخلیہ کرنے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے ۔ ان شہریوں کی حفاظت کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں گے وہ فی الحال اسی شہر میں رہنے کو ترجیح دینگے ۔ کہا گیا ہے کہ پہلے تین بسیں یہاں سے نکلنی شروع ہوئی تھیں جن میں باغیوں کی اکثریت تھی ۔ ان کے سپاہیوں کے ساتھ ان کی بندوقیں بھی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT