Monday , October 23 2017
Home / دنیا / شامی فوج آئی ایس کیخلاف بڑی کامیابی کے قریب

شامی فوج آئی ایس کیخلاف بڑی کامیابی کے قریب

بیروت، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شامی فوج دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے خلاف مہم کے تحت اپنے مقبوضہ حمص صوبے کے ایک اہم شہر کے قریب پہنچ گئی ہے ۔فوج کے ایک ذرائع نے آج بتایا کہ آئی ایس کے خلاف مہم میں فوج السخنہ شہر کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔یہ شہر انتظامی صوبے دیرالزور سے 50 کلومیٹر دور ہے ۔ شام اور عراق شکست کے بعد آئی ایس کے دہشت گردوں نے دیرالزور صوبے میں ڈیرہ جما رکھا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ السخنہ پر قبضہ کرنے سے فوج کو دیرالزور میں آئی ایس کو وہاں سے پسپا کرنے راستہ صاف ہو جائے گا۔فوج السخنہ کے کافی قریب پہنچ چکی ہے ۔روسی فضائیہ اور ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کی مدد سے شامی فوج حماۃ اور رقہ صوبے میں آئی ایس کے خلاف مہم میں کامیابی حاصل کر رہی ہے ۔ امریکی حمایت یافتہ فوج کی آئی ایس کے خلاف مہم کی بنیادی توجہ رقہ ہے ۔ شامی فوج اس سال مارچ میںتدمر پر قبضہ کرنے کے بعد آہستہ آہستہ السخنہ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT