Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / شامی فوج الرقہ صوبے کی سرحد پار کر گئی

شامی فوج الرقہ صوبے کی سرحد پار کر گئی

بیروت۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کے جنگی حالات پر نگاہ رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ شامی صدر کی وفادار فوج نے الرقہ صوبے کی بیرونی حد پار کر لی ہے۔ شام کے مشرقی صوبے کی سرحدی حد عبور کرنے سے قبل ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے دفاع پر مامور عسکریت پسندوں کو روسی جنگی طیاروں کے شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ الرقہ صوبے کی سرحد حَما صوبے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ الرقہ صوبے کا اسی نام کا شہر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی خود ساختہ خلافت دارالحکومت بھی ہے۔
جرمنی میں بجلی گرنے سے 51زخمی
میونخ۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن پولیس کے مطابق مینڈش شہر میں جاری ایک میوزیکل تقریب کے شرکاء پربجلی گرنے سے کم از کم 51افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 8کی حالت نازک ہے۔ جرمن شہر نیورمبرگ کے فارمولا ون موٹر ریس ٹریک کے نواح میں مینڈش نامی شہر میں میوزکل تقریب گزشتہ 31 برس سے یہاں موجود چھوٹے ایرپورٹ کے احاطہ میں سالانہ بنیاد پر منعقد کی جاتی ہے۔ گزشتہ برس بھی اِس میوزیکل تقریب کے شرکاء پر بجلی گرنے سے تیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT